ابنا: افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پانچ مارچ سنہ دو ہزار دس کو ملا عبیداللہ کی ہلاکت ہوئی تھی لیکن آخوند کے رشتے داروں کو کچھ روز قبل بتایا گیا ہے کہ جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے ملاعبیداللہ کی ہلاکت ہوئی ہے۔
طالبان نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کیےگئے بیان میں ملاآخوند کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ ہلاکت کی تفصیلات ابھی تک غیر واضح ہیں۔ ملا عبیداللہ افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر دفاع کے منصب پر فائز رہے تھے۔ ان کا شمار طالبان کے سربراہ ملاعمر کے قریبی نائبین میں ہوتا تھا۔........
/169